ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / استنبول کی ایک جامع مسجد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

استنبول کی ایک جامع مسجد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

Tue, 03 Jan 2017 11:45:38    S.O. News Service

انقرہ،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ استنبول شہر کی جامع مسجد حسن پاشا میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوگئے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا کہ مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔قبل ازیں اسی شہر میں نئے سال کی تقریبات کے لیے ایک نائیٹ کلب میں جشن منانے والے افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 16غیرملکیوں سمیت 39افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔


Share: